18 ؍ شوال المکرم 1447ھ
منگل؍ 07 اپریل 2026ء

یمن میں یو اے ای کے عقوبت خانوں کے الزامات بےبنیاد ہیں، اماراتی وزارت دفاع

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]

اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمن میں اماراتی عقوبت خانوں کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

 

ابوظبی سے اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرموت میں امارات سے منسوب اسلحہ اور خفیہ جیلوں کے دعوے گمراہ کن ہیں، دو جنوری کو یمن سے تمام انسداد دہشتگردی ٹیموں کا مکمل انخلا کر لیا گیا تھا۔

 

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق تمام اماراتی اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی واپس منتقل کر دیا گیا ہے، یمن میں امن کیلئے اماراتی قربانیوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5970"]
[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]