18 ؍ شوال المکرم 1447ھ
منگل؍ 07 اپریل 2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]

پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے اس حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مکمل بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ صرف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں نا کھیلنے کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5970"]
[SHORTCODE_ELEMENTOR id="6945"]
[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]