18 ؍ شوال المکرم 1447ھ
منگل؍ 07 اپریل 2026ء

نیتن یاہو اور امریکی ایلچی" ٹوم براک" کے درمیان شام کے حوالے سے مفاہمت

  ذرائع کے مُطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی ایلچی ٹوم براک شام کے حوالے سے مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی خبر رساں اِدارےکے مطابق اسرائیل اور امریکہ اس مفاہمت تک پہنچے ہیں جو شام کے اندر خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کی اسرائیلی خواہش کو جاری رکھنے سے متعلق ہے اور ساتھ ہی سکیورٹی معاہدے پر شام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے حوالے سے بھی ہے۔

اسی دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نمائندہ کایا کالاس نے کہا کہ یورپی بلاک کے وزراء نے شام کی صورت حال اور سکیورٹی و تجارت کے شعبوں میں اصلاحات لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یورپی عہدے دار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کو اب بھی بہت بڑے بڑے چیلینجز کا سامنا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل

کالاس نے مزید کہا "میں یاد دلانا چاہوں گی کہ یورپی یونین پہلا فریق تھا جس نے ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے پابندیاں ہٹائی تھیں، تاہم صرف پابندیاں ہٹانے سے اقتصادی خوش حالی نہیں آتی۔ سرمایہ کاروں کو قانونی نظام پر اعتماد کی ضرورت ہے اور انھیں اس بات کی یقین دہانی چاہیے کہ صورت حال مستحکم ہے اور بے قابو نہیں ہو گی۔ اس تناظر میں ہم حالات کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور شام کے درمیان پابندیوں کے نظام کو بھی ہم آہنگ کر رہے ہیں۔”

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5970"]
[SHORTCODE_ELEMENTOR id="6828"]