18 ؍ شوال المکرم 1447ھ
منگل؍ 07 اپریل 2026ء

یکم فروری 2026 سے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم فروری سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

لائٹ ڈیزل 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اوگرا 30 جنوری کو سمری ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5970"]
[INSERT_ELEMENTOR id="7125"]
[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]