18 ؍ شوال المکرم 1447ھ
منگل؍ 07 اپریل 2026ء

یو این ایچ سی آر کی جانب سے 48 شمسی توانائی سہولیات حکومتِ بلوچستان کے حوالے

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این ایچ سی آر نے حکومتِ بلوچستان کو 48 شمسی توانائی سے چلنے والی عوامی سہولیات حوالے کیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1ارب روپے (3.5ملین امریکی ڈالر) ہے یہ تاریخی اقدام صوبے میں اہم عوامی اداروں بشمول اسکولز، یونیورسٹیز، صحت کے مراکز اور تکنیکی تربیتی اداروں میں صاف، قابل اعتماد اور کم لاگت شمسی توانائی فراہم کرے گا، خاص طور پر ان اضلاع میں جہاں مہاجرین کی بڑی تعداد مقیم ہے اس منصوبے کو 2024–2025 کے دوران بین الاقوامی عطیہ دہندگان کی معاونت سے عمل میں لایا گیا، جن میں گلوبل افیئرز کینیڈا، جرمنی کا فیڈرل منسٹری آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ، کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (KOICA) اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہونے والی باضابطہ ہینڈ اوور تقریب میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالسلام اچکزئی ،اور دیگر سینئر حکومتی و یو این اہلکار شریک تھے۔ اس موقع پر یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ فلپا کینڈلر اور ہیڈ آف یو این ایچ سی آر کوئٹہ آفس مسٹر تیسفائے بیکلے بھی موجود تھے تقریب میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوامی خدمات میں استحکام اور معیار بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد شمسی توانائی کی فراہمی سے صحت کے مراکز، اسکولز اور دیگر عوامی اداروں میں بجلی کی غیر متقطع فراہمی یقینی ہوگی، قومی گرڈ پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے جاری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5970"]
[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5906"]