18 ؍ شوال المکرم 1447ھ
منگل؍ 07 اپریل 2026ء

پاکستان سپر لیگ: غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے آج لندن میں روڈ شو ہو گا

اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آج اتوار کو لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی سی) میں ایک تاریخی روڈ شو کی میزبانی کرے گی جس میں لیگ کی تجارتی طاقت کا مظاہرہ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مستقبل کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔

پی ایس ایل پاکستان کی پریمیئر ٹی 20 کرکٹ لیگ ہے جس میں چھے بڑے شہروں کی ٹیمیں ہر سال ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرتی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا 11 واں ایڈیشن اگلے سال اپریل اور مئی میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔

 

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال دو نئی فرنچائزز کے ساتھ کرکٹ لیگ کو وسعت دے گا جس سے ٹیموں کی کل تعداد آٹھ ہو جائے گی۔ بورڈ نے اس سال کے شروع میں ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ کے طول و عرض سے دو نئی ٹیموں کے ممکنہ ملکیتی گروپ پہلے ہی "خاطرخواہ دلچسپی” کا اظہار کر چکے ہیں۔

بورڈ نے دو دسمبر کو ایک بیان میں کہا، "لندن روڈ شو کا مقصد ہے کہ سرمایہ کاروں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو لیگ، اس کے تجارتی ماحولیاتی نظام اور اس کی ترقی کے اگلے مرحلے کی حکمتِ عملی سے متعلق ایک عمیق تعارف پیش کرتے ہوئے اس رفتار کو مزید بڑھایا جائے۔”

پی سی بی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس روڈ شو سے لیگ کے ساتھ مشغولیت کے خواہشمند کاروباری رہنماؤں، ممکنہ فرنچائز مالکان اور حامیوں کے ایک بڑی اور متنوع تعداد راغب ہو گی۔

بیان میں کہا گیا، اس اقدام سے پی ایس ایل کی عالمی توسیع، تزویری شراکت داری اور عالمی معیار کی تفریح اور کرکٹ کی عمدہ کارکردگی پیش کرنے کا عزم ظاہر ہو گا۔

"یہ ایونٹ عالمی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور توسیع اور جدت کے لیے ہمارے طویل مدتی نظریئے کا اظہار کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ ہم لندن میں سرمایہ کاروں اور کرکٹ کے شائقین کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں،” بورڈ نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے بتایا۔

دس سال کے عرصے میں پی ایس ایل ناظرین کی تعداد میں اضافے کے لیے تمام دنیا کی نمایاں ترین کرکٹ لیگز کے مدِ مقابل رہی ہے جن میں انڈین پریمیئر لیگ، بگ بیش لیگ، دی ہنڈریڈ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ شامل ہیں۔

[SHORTCODE_ELEMENTOR id="5970"]